Showing posts with label Message. Show all posts
Showing posts with label Message. Show all posts

Friday, October 9, 2009

Ajeeb Baat - ‏عجــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــیب بات

عجــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــیب بات

100 ریال

ہمیں اتنی بڑي رقم لگتی ہے جب ہم مسجد ساتھ لے کر جاتے ہیں صدقہ دینے کے لیے

مگر

بڑی معمولی رقم لگتی ہے جب ہم بازار لے کر جاتے ہیں

عجیب

کسی وزیر یا بادشاہ کے دربار میں حاضری کو خوش نصیبی اور اعزاز تصور کرتے ہیں ان کے دربار میں ہمارےادب و احترام کی کوئی مثال نہیں ملتی

مگر

اللہ کے سامنے حاضری ہی بھاری لگتی ہے اور پھر اللہ کے دربار میں جمائی ، سستی، اور کاہلی کی کوئی مثال نہیں ملتی

عجیب

دو گھنٹے

ہمیں بہت طویل لگتے ہیں مسجد میں


مگر

یھی دو گھنٹے بہت قصیر لگتے ہیں سینما میں

عــــــــــــــــــــــــــــــــجیب

ایک گھنٹہ

ہمیں بہت طویل لگتا ہے اللہ کی عبادت میں

مگر

یہی ایک گھنٹہ بہت معولی لگتا ہے انٹرنٹ پر یا ٹی وی کے آگے

عــــــــــــــــــــــــــــجیب

ہمیں قرآن کے دو صفحے پڑھنا بے حد مشکل لگتا ہے

مگر

اس کے برعکس
ناولز کی کتابیں پڑھنا بے حد آسان۔۔۔۔

عــــــــــــــــــــــــجیب

ہم میڈیا و اخبارات کی باتوں پر تصدیق کرنے میں دیر نہیں کرتے

مگر

قرآن جو کہتا ہے اس پر شک و شبہات میں پڑے ہیں

عــــــــــــــــــــــــــجیب

کیسے یک دم ہم مغرب کے تہذیب میں رنگ جاتے ہیں اور ان کے طریقے اپنا لیتے ہیں

مگر

! اپنے رسول عليه الصلاة والسلام کے طریقے (سنت) کو اپنانا گوارا نہیں

عــــــــــــــــــــــــــجیب

ہمیں دعاء کے وقت ہر بات یاد نہیں آتی

مگر

دوستوں سے گپے مارتے ہوۓ دنیا جہاں کی باتیں یاد آتی ہیں

عجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــیب

ہر پارٹی یہ مجمع میں لوگو کی کثرت آگے نظر آتی ہے

مگر

مسجد میں پہلی صف کی رغبت نظر نہیں آتی
لوگو کی کثرت آخری صف میں نظر آتی ہے

عجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــیب

ہمیں قرآن کی دو آیتیں یاد کرنا بہت مشکل لگتاہے

مگر

گانے اور ترانے یک دم یاد کر لیتے ہیں

آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"جنت ناگوار چیزوں سے گھیری گئی ہے اور جھنم خوشگوار چیزوں سے گھیری گئی ہے "

(جو انسانی نفس کو خوشگوار لگتی ہے)
رواہ مسلم

اور آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"دنیا کی مٹھاس آخرت کی کڑواہٹ ہے اور دنیا کی کڑواہٹ آخرت کی مٹھاس ہے"
رواہ احمد و الحاکم

فَأَمَّا مَن طَغَى
تو جس [شخص] نے سر کشی کی ہوگی

وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
اور دنيوی زندگی کو ترجيح دی ہوگی

فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى
تو اس کا ٹھکانا جھنم ہی ہے

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى
ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کہرے ہونے
سے ڈرتا رہا ہو گا اور اپنے نفس کو نفسی خواہش سے روکتا رہا ہوگا

فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى
تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے

وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ
اور اپنے نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو ورنہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی

آج عمل کا دن ہے حساب کا نہیں

کل حساب کا دن ہوگا عمل کا نہیں

Friday, October 2, 2009

درود پاک کی فضیلت



فرمان اللہ تعالی ہے جس کا مفہوم یہ ہے- کہ اللہ اور اس کے فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیتے ہیں اے ایمان والوں تم بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے جو مجھ پردرودپاک پڑھنابھول گیاوہ جنت کا راستہ بھول گیا

ارشادرسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے کہ جو شخص مجھ پرایک باردرود بھیجتاہے اللہ تعالی اس پردس رحمتیں بھیجتا ہے-اس کی دس خطائیں معاف کرتا ہےاور اس کے دس درجات بلند کرتاہے

ارشادرسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے کہ جس نے مجھ پرسو مرتبہ درودپاک پڑھااللہ تعالی اس پر سو رحمتیں ناذل فرماتا ہے

ارشادرسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درودپاک پڑھااسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی

ارشادرسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے- مجھ پر درودپاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے
طہارت ہے

فرمان رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ہے جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا توجب تک میرانام اس کتاب میں لکھا رہے گا فرشتے اس کےلیے استغفارکرتے رہیں گے

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-مجھ پرکثرت سے درودپاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پردرودپاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-جومجھ پرایک مرتبہ درودشریف پڑھتا ہے اللہ تعالی اس کیلئے ایک قراط اجر لکھتاہےاور ایک قراط اتد پہاڑجتنا ہے

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے- مجھ پر درود شریف پڑھو اللہ تم پررحمت بھیجے گا

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-جب تم مرسلین (علیہم اسلام)پردرودپڑھوتومجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ہوں

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-جومجھ پرجمعہ کے روزدرودشریف پڑھے گامیں قیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-جس نے مجھ پر جمعہ کے روز دو سو بار درود پاک
پڑھا اُس کے دو سوسال کے گناہ معاف ہوں گے

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-جو شخص جمہ کے روز مجھ پرایک ہزارمرتبہ درود پڑھتا ہے وہ مرنے سے پہلے جنت میں اپنا گھر دیکھ لے گا

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-جو شخص روزانہ مجھ پرایک ہزارمرتبہ درود پڑھتا ہے
وہ مرنے سے پہلے جنت میں اپنا گھر دیکھ لے گا

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میراذکر
ہواوروہ مجھ پر درود پاک نہ پڑھے

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-جس کے پاس میراذکرہو اوروہ مجھ پردرودشریف نہ پڑھے تولوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے

فرمان مصطفٰے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے-جس کے پاس میراذکرہوااوراُس نےمجھ پردرودشریف نہ
پڑھا تتقیق وہ بدبخت ہوگیا

امیرالمومین حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ دعا زمین و آسمان کے درمیان روکی جاتی
ہےجب تک تو اپنے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر درود نہ بھیجے

اللہ تعالی ہم سب کو نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر درود پاک پڑھنے کی توفیق دے اوردرود پاک کی برکت سے ہم سب کے اہل و عیال اور ساری امت مسلمہ کی بخشیش فرمائے آمین

ePak Blogger آپ کی دعاؤں کا طلب گار

Sunday, August 23, 2009

Golden Saying


حضرت محمد
- انصاف کی گھڑی بر سوں کی عبادت سے بہتر ہے۔
- جب مانگو تو اللہ سے مانگو اور جب مدد چاہو تو اللہ سے چاہو۔
- جو شخص چاندی سونے کے برتن میں کھاتا ھے اللہ اس کے پیٹ کو جھنم کی آگ سے بھر دے گا۔
- جھنمی لوگ خود پسند، خود پرست، متکبر، حریص اور بخیل ہوتے ہیں۔
- جو بات تم کو شک میں ڈالے وہ چھوڑ دو۔
- جس نے میری قبر کی زیارت کی جنت اس پر واجب ہو گیٔ۔
- جب نیکی تمہیں مسرور کرے اور براعی افسردہ کرے تو تم مومن ہو۔
- جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا اللہ اس پر رحم نہیں کرتا۔
- جس برتن کو ڈھکا نہیں گیا اس کا پانی مت پیو۔
- مال داروں کے پاس کم جایا کرو تا کہ اللہ کی نعمتیں تمہاری نگاہ میں زلیل و خوار نہ ہوں۔

حضرت عاشہ صدیقہؓ
- مہمان کے واسطے زیادہ خرچ کرو کیونکہ یہ اسراف میں سے نہیں۔
- کم کھانا تمام بیماریوں کا علاج ہے اور شکم سیری بیماری کی جڑ ہے۔
- جب معدہ بھر جاۓ تو قوت فکر کمزور پڑ جاتی ہے اور حکمت و دانش کی صلاحیتیں گونگی ہو جاتی ہیں۔
- تمہارے واسطے خیر یہی ہے کے شر سے باز رہو۔
- زبان کی حفظات کرو کیونکہ یہ ایک بہترین خصلت ہے۔
- سچایٔ کی مشعل سے فایدہ اٹھاؤ اور یہ مت دیکھو کے مشعل بردار کون ہے۔
- حق کا پرستار کبھی زلیل نہں ہوتا چاہے سارا زمانہ اُس کے خلاف ہو جاے۔ باطل کا پیرو کار کبھی عزت نہیں پاتا چاہے چاند اس کی پیشانی پر نکل آۓ۔

حضرت ابوبکر صدیقؓ
- امیر تکبر کریں تو برا ہے لیکن غریب کریں تو بہت برا ہے۔
- زبان کو شکایت سے بند کروُ خو شی کی زندگی عطا ہو گی۔
- اپنے ظاہر و باطن کو یکساں رکھو۔
- حکمران دُنیا اور آخرت میں سب سے زیادہ بد بخت ہوتے ہیں۔
- زندگی سادہ اور مختصر ہونی چاہیے۔ ورنہ قیامت کے دن حساب میں بڑی پرشانی ہو گی۔
- اُس دن پر آنسو بہا جو تیری عمر سے کم ہو گیا اور اُس میں نیکی نہ تھی۔
- میوہ دار درخت کو مت کاٹنا۔
- ہر شے کے ثواب کا اندازہ ہے مگر صبر کے ثواب کا اندازہ نہیں۔
- چوری اور خیانت سے بچو یہ افلاس پیدا کرتی ہیں۔
- دنیا کے ساتھ مشغول ہو جانا جاہل کا بد ہے۔ لیکن عالم کا بدتر ہے۔

حضرت عمر فاروقؓ
- مال غنیمت کی اُمید پرکسی کوجان جوکھوں میں مت ڈالو۔
- کم بولنا حکمت، کم کھانا صحت اور کم سونا عبادت ہے۔
- جس سے تم کو نفرت ہو اُس سے ڈرتے رہو۔
- سخی اللہ کا دوست ہے چاہے فاسق ہو، بخیل اللہ کا دشمن ہے چاہے زاہد ہو۔
- دو نمازوں کو بلا کسی جواز کے جمع کرنا گناہ کبیرہ ہے۔
- کسی شادی شدہ فوجی کو چار مہینے سے زیادہ میدان جنگ میں نہیں روکنا چاہیے۔
- سب سے بڑی مصیبت کم مال اور کثرت عیال ہے۔
- ہر شے کا ایک حسن ہوتا ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کے فوراََ کی جاۓ۔
- جو شخص اپنا راز چھپاتا ہے وہ اپنا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔
- ایمان کے بعد نیک بخت بیوی سے زیادہ کویٔ نعمت نہیں۔

حضرت عثمان غنیؓ
- بعض اوقات جرم کو معاف کرنا مجرم کو زیادہ خطرناک بنا دیتا ہے۔
- آہستہ بولنا، نیچی نگاہ رکھنا، میانہ چال چلنا ایمان کی نشانی ہے۔
- اپنا بوجھ دوسروں پر نہ ڈالو خواہ کم ہو یا زیادہ۔
- خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے۔
- گناہ کسی نہ کسی صورت میں دل کو بے چین رکھتا ہے۔
- اللہ کے سواہ کسی سے کویٔ امید نہ رکھو۔
- زیادہ کھانا بھی ایک بیماری ہے۔
- حقیر سے حقیر پیشہ ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے۔
- نعمت اور عافیت کے ہوتے ہوے زیادہ طلبی بھی شکوہ ہے۔
- زبان درست ہو جاۓ تو دل بھی درست ہو جاتا ہے۔

حضرت علیؓ
- حکمت مومن کی کھویٔ ہویٔ چیز ہے حکمت خواہ منافق سے ملے لے لو۔
- انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔
- ادب بہترین کمال ہے، اور خیرات افضل ترین عبادت ہے۔
- جو چیز اپنے لیے پسند کرو وہ دوسروں کے لیے بھی پسند کرو۔
- بھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینہ سے بچو۔
- گناہ پر ندامت گناہ کو مٹا دیتی ہے۔ نیکی پر غرور نیکی کو تباہ کر دیتا ہے۔
- سب سے بہترین لقمہ وہ ہوتا ہے۔ جو اپنی محنت سے کمایا جاۓ۔
- جو شخص پاک دامن عورت پر تہمت لگاتا ہے اُسے سلام مت کرو۔
- ہمیشہ سچ بولو تا کہ تمہیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے۔
- موت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر موت کی آرزو نہ کرو۔

Thursday, July 16, 2009

Message about life of this world

اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرّاً ثُمَّ يَكُونُ حُطَاماً وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٌ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ

جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا ہے اور ظاہری آرائش ہے اور آپس میں
فخر اور خود ستائی ہے اور ایک دوسرے پر مال و اولاد میں زیادتی کی طلب ہے، اس کی مثال بارش کی سی ہے کہ جس کی پیداوار کسانوں کو بھلی لگتی ہے پھر وہ خشک ہو جاتی ہے پھر تم اسے پک کر زرد ہوتا دیکھتے ہو پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے، اور آخرت میں (نافرمانوں کے لئے) سخت عذاب ہے اور (فرمانبرداروں کے لئے) اللہ کی جانب سے مغفرت اور عظیم خوشنودی ہے، اور دنیا کی زندگی دھوکے کی پونجی کے سوا کچھ نہیں ہے


Know ye (all), that the life of this world is but play and pastime, adornment and mutual boasting and multiplying, (in rivalry) among yourselves, riches and children. Here is a similitude: how rain and the growth which it brings forth, delight (the hearts of) the tillers; soon it withers; thou wilt see it grow yellow; then it becomes dry and crumbles away. But in the Hereafter is a Chastisement severe (for the devotees of wrong). And Forgiveness from Allah and (His) Good Pleasure (for the devotees of Allah). And what is the life of this world, but goods and chattels of deception?

Quran: Sura-57 الحديد | Ayat-20