حضرت محمد ﷺ
- انصاف کی گھڑی بر سوں کی عبادت سے بہتر ہے۔
- جب مانگو تو اللہ سے مانگو اور جب مدد چاہو تو اللہ سے چاہو۔
- جو شخص چاندی سونے کے برتن میں کھاتا ھے اللہ اس کے پیٹ کو جھنم کی آگ سے بھر دے گا۔
- جھنمی لوگ خود پسند، خود پرست، متکبر، حریص اور بخیل ہوتے ہیں۔
- جو بات تم کو شک میں ڈالے وہ چھوڑ دو۔
- جس نے میری قبر کی زیارت کی جنت اس پر واجب ہو گیٔ۔
- جب نیکی تمہیں مسرور کرے اور براعی افسردہ کرے تو تم مومن ہو۔
- جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا اللہ اس پر رحم نہیں کرتا۔
- جس برتن کو ڈھکا نہیں گیا اس کا پانی مت پیو۔
- مال داروں کے پاس کم جایا کرو تا کہ اللہ کی نعمتیں تمہاری نگاہ میں زلیل و خوار نہ ہوں۔
حضرت عاشہ صدیقہؓ
- مہمان کے واسطے زیادہ خرچ کرو کیونکہ یہ اسراف میں سے نہیں۔
- کم کھانا تمام بیماریوں کا علاج ہے اور شکم سیری بیماری کی جڑ ہے۔
- جب معدہ بھر جاۓ تو قوت فکر کمزور پڑ جاتی ہے اور حکمت و دانش کی صلاحیتیں گونگی ہو جاتی ہیں۔
- تمہارے واسطے خیر یہی ہے کے شر سے باز رہو۔
- زبان کی حفظات کرو کیونکہ یہ ایک بہترین خصلت ہے۔
- سچایٔ کی مشعل سے فایدہ اٹھاؤ اور یہ مت دیکھو کے مشعل بردار کون ہے۔
- حق کا پرستار کبھی زلیل نہں ہوتا چاہے سارا زمانہ اُس کے خلاف ہو جاے۔ باطل کا پیرو کار کبھی عزت نہیں پاتا چاہے چاند اس کی پیشانی پر نکل آۓ۔
حضرت ابوبکر صدیقؓ
- امیر تکبر کریں تو برا ہے لیکن غریب کریں تو بہت برا ہے۔
- زبان کو شکایت سے بند کروُ خو شی کی زندگی عطا ہو گی۔
- اپنے ظاہر و باطن کو یکساں رکھو۔
- حکمران دُنیا اور آخرت میں سب سے زیادہ بد بخت ہوتے ہیں۔
- زندگی سادہ اور مختصر ہونی چاہیے۔ ورنہ قیامت کے دن حساب میں بڑی پرشانی ہو گی۔
- اُس دن پر آنسو بہا جو تیری عمر سے کم ہو گیا اور اُس میں نیکی نہ تھی۔
- میوہ دار درخت کو مت کاٹنا۔
- ہر شے کے ثواب کا اندازہ ہے مگر صبر کے ثواب کا اندازہ نہیں۔
- چوری اور خیانت سے بچو یہ افلاس پیدا کرتی ہیں۔
- دنیا کے ساتھ مشغول ہو جانا جاہل کا بد ہے۔ لیکن عالم کا بدتر ہے۔
حضرت عمر فاروقؓ
- مال غنیمت کی اُمید پرکسی کوجان جوکھوں میں مت ڈالو۔
- کم بولنا حکمت، کم کھانا صحت اور کم سونا عبادت ہے۔
- جس سے تم کو نفرت ہو اُس سے ڈرتے رہو۔
- سخی اللہ کا دوست ہے چاہے فاسق ہو، بخیل اللہ کا دشمن ہے چاہے زاہد ہو۔
- دو نمازوں کو بلا کسی جواز کے جمع کرنا گناہ کبیرہ ہے۔
- کسی شادی شدہ فوجی کو چار مہینے سے زیادہ میدان جنگ میں نہیں روکنا چاہیے۔
- سب سے بڑی مصیبت کم مال اور کثرت عیال ہے۔
- ہر شے کا ایک حسن ہوتا ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کے فوراََ کی جاۓ۔
- جو شخص اپنا راز چھپاتا ہے وہ اپنا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔
- ایمان کے بعد نیک بخت بیوی سے زیادہ کویٔ نعمت نہیں۔
حضرت عثمان غنیؓ
- بعض اوقات جرم کو معاف کرنا مجرم کو زیادہ خطرناک بنا دیتا ہے۔
- آہستہ بولنا، نیچی نگاہ رکھنا، میانہ چال چلنا ایمان کی نشانی ہے۔
- اپنا بوجھ دوسروں پر نہ ڈالو خواہ کم ہو یا زیادہ۔
- خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے۔
- گناہ کسی نہ کسی صورت میں دل کو بے چین رکھتا ہے۔
- اللہ کے سواہ کسی سے کویٔ امید نہ رکھو۔
- زیادہ کھانا بھی ایک بیماری ہے۔
- حقیر سے حقیر پیشہ ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے۔
- نعمت اور عافیت کے ہوتے ہوے زیادہ طلبی بھی شکوہ ہے۔
- زبان درست ہو جاۓ تو دل بھی درست ہو جاتا ہے۔
حضرت علیؓ
- حکمت مومن کی کھویٔ ہویٔ چیز ہے حکمت خواہ منافق سے ملے لے لو۔
- انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔
- ادب بہترین کمال ہے، اور خیرات افضل ترین عبادت ہے۔
- جو چیز اپنے لیے پسند کرو وہ دوسروں کے لیے بھی پسند کرو۔
- بھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینہ سے بچو۔
- گناہ پر ندامت گناہ کو مٹا دیتی ہے۔ نیکی پر غرور نیکی کو تباہ کر دیتا ہے۔
- سب سے بہترین لقمہ وہ ہوتا ہے۔ جو اپنی محنت سے کمایا جاۓ۔
- جو شخص پاک دامن عورت پر تہمت لگاتا ہے اُسے سلام مت کرو۔
- ہمیشہ سچ بولو تا کہ تمہیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے۔
- موت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر موت کی آرزو نہ کرو۔