Tuesday, September 22, 2009

شوال کے روزوں کی فضیلت

شوال رمضان کے بعد آنے والا مہینہ ہے ، اِس ماہ کی فضلیتوں میں سے ایک تو یہ ہے کہ اِسکا پہلا دِن عید الفطر کا ہوتا ہے اور دوسری فضلیت یہ ہے کہ رمضان کے روزے پورے کرنے کے بعد اگر شوال میں چھ روزے رکھے جائیں تو پورے سال کے روزوں کا ثواب ملتا ہے

صحیح مسلم اور سنن اربعہ میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہُ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ اور روزے رکھے تو یہ پورا سال روزے رکھنے کی طرح ہے


Source: http://www.banuri.edu.pk/node/426